امریکی وزیرِ دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ داعش (آئی ایس ایس) کے خلاف قائم عسکری اتحاد میں شریک کئی ملک عملی طور پر کچھ نہیں کر رہے۔
امریکی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں اور جہادی
تنظیم کو تباہ کرنے میں کسی طور شریک نہیں ہیں۔پینٹاگون چیف نے مزید کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ تمام ملک بوجھ کے طور پر اتحاد کا حصہ مت بنیں بلکہ اپنے حصے کا کردار مؤثر انداز میں ادا کریں۔
ایشٹن کارٹر نے کسی اتحادی ملک کا نام لے کر ذکر نہیں کیا۔ مبصرین کا خیال ہے کہ عرب دنیا کی سنی ریاستیں عملی طور پر شرکت سے دور ہیں۔